پاکستان آگہی پروگرام، موبائل نظریاتی یونٹس کے تعلیمی اداروں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے زیرِاہتمام موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سرسکندر ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اندرون شاہ عالمی‘ جامعہ مسجد صابریہ گلستان کالونی مصطفی آباد‘ مدرسہ حسینیہ تعلیم القرآن نزد مدینہ چوک سبزہ زاراور جامعہ شہزاد انوار القرآن جڑانوالہ روڈ ڈھامکے کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد129تھی ۔