وزیر خزانہ کا گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے خط لکھنا شرمناک ہے: محمودالرشید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا خط لکھنا عوام دشمنی اور قومی غیرت کے منافی شرمناک حرکت ہے ‘اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے کنٹری ڈائریکٹر بننے کے بجائے پاکستان کے وزیر خزانہ بنیں ‘(ن)لیگ اور آئی ایم ایف کا یارانہ ملک کو خانہ جنگی میں دھکیل رہا ہے۔ اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں مختلف ٹریڈ یونین اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہاکہ حکومتی سرپرستی کے بغیر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی اشیائے خوردونوش مہنگی ہو سکتی ہیں۔