محترمہ فاطمہ جناحؒ کا تحریک پاکستان میں کردار بے مثال ہے: معین الدین حیدر

محترمہ فاطمہ جناحؒ کا تحریک پاکستان میں کردار بے مثال ہے: معین الدین حیدر

لاہور(پ  ر) سندھ کے سابق گورنر جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے قائداعظم کے شانہ بشانہ چل کر قیام پاکستان کی جدوجہد میں انتہائی فعال کردار ادا کیا۔ انہوں نے یہ بات مون  لائٹ سکول علامہ اقبال اور نسبت روڈ  لاہور میں مادر ملت کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ادیب جاودانی نے کہا کہ قائداعظم نے حصول پاکستان کیلئے جو کچھ کیا وہ محترمہ فاطمہ جناح کی بدولت ہی ممکن ہوا۔ انہوں نے کہاکہ محترمہ فاطمہ جناح نے مسلم خواتین کو تحریک پاکستان کی عظیم جدوجہد میں حصہ لینے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور انہوں نے مسلم طالبات اور خواتین کو تحریک پاکستان میں متحرک اور سرگرم  کر دیا اور ان کا نام رہتی دنیا تک زندہ رہے گا۔