لیاقت بلوچ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ عمرہ کی سعادت حاصل کر نے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں اوران کے ساتھ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ لیاقت بلوچ نے خانہ کعبہ او روضہؐ پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔