لاکھوں کی و ارداتیں، مزاحمت پر فائرنگ سے شہری شدید زخمی

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوؤں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے جبکہ مزاحمت کرنے پر ایک شہری کوفائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ہے۔ راوی روڈ کے علاقہ میںفروٹ منڈی کے قریب دو ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار نعیم کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹنے کی کوشش کی تواس نے مزاحمت کر دی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے نعیم کو شدید زخمی کر دیا اور 35ہزار روپے وموبائل فون چھین کرفرار ہو گئے۔کاہنہ میں ڈاکوؤں نے زاہد حسین کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 12لاکھ روپے کے طلائی زیورات، نقدی، پرائز بانڈ اور دیگرسامان لوٹ لیا، ستوکتلہ میںڈاکوؤںنے صمد علی کے گھر میں گھس کر 9لاکھ روپے کے طلائی زیورات، نقدی، شاہدرہ ٹاؤن میںڈاکوؤںنے الیاس احمد کے گھر میںگھس کر 8لاکھ روپے کے طلائی زیوارت، نقدی، ڈیفنس اے کے علاقے میںڈاکوؤں نے مبین سے 8لاکھ روپے اور موبائل فون، نواںکوٹ میں ڈاکوؤں نے ابرار کی فیملی سے 5لاکھ روپے طلائی زیورات، نقدی، نشتر کالونی میںڈاکوؤںنے احسن کی فیملی سے3لاکھ روپے، اقبال ٹاؤن میںڈاکوؤںنے سلیم سے ڈھائی لاکھ روپے اورموبائل فون لوت لئے۔ ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے ریحان سے 2لاکھ، شاد باغ میں ڈاکوؤں نے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے کاشف جنرل سٹور میںگھس کر 1لاکھ 40ہزار روپے اورموبائل فون، ہنجروال میںڈاکوؤں نے فہد کلینک میںگھس کر مریضوں اور ڈاکٹر سے سوا لاکھ روپے اور 6 موبائل فون، اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے زوہیب سے ایک لاکھ، باغبانپورہ میںڈاکوؤںنے نادر آفس سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ غازی آباد میں ڈاکوؤں نے حسنین سے ایک لاکھ، مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے سہیل سے 86ہزار، لاری اڈہ میں ڈاکوؤں نے علی رضا سے 80ہزار، گلشن راوی میں نعمان سے 65ہزار، مسلم ٹاؤن میں حبیب سے 50ہزار، جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے نبیل سے 50ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا۔ مغلپورہ کے علاقہ میں بنک کے اندر تین نوسربازوں نے رقم جمع کرانے کئے لئے آنے والے نادر کیاسک شریف پورہ بھینی روڈ کے مالک عمران احمد کے ایک لاکھ روپے چرا لئے اور رقم لے کر رفو چکر ہو گئے۔ چوروں نے غالب مارکیٹ سے سلیمان، سول لائن سے راحت، گلشن اقبال سے رحیم کی گاڑیاں، وحدت روڈ سے فہیم کی کیری ڈبہ جبکہ لوئر مال سے علی، اقبال ٹاؤن سے عثمان، سندر سے توصیف، غازی آباد سے عبدالرحمان، شیراکوٹ سے مصطفی، باغبانپورہ سے نواز کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ پر رانا ٹاؤن کے قریب پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے بیرون ملک سے آنے والی فیملی کی کار روک کر انہیں لوٹ لیا۔ نقدی، موبائل و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ گجرات کا غلام مرتضٰی بیرون ملک سے آیا جو اپنی فیملی کے ہمراہ کار پر جا رہے تھے جب رانا ٹاؤن کے نزید پہنچے تو سرکاری لائٹ والی گاڑی میں سوار ڈاکوؤں نے انہیں روک کر چیکنگ کے بہانے لوٹ لیا، فرار ہو گئے۔ فیروز والا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوؤں نے فیکٹری میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے شیخ ارشد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔