عمران کی آواز پر ’’لبیک‘‘ تحریک انصاف کے ارکان نے 5 منٹ پہلے ہی روزہ کھول لیا

عمران کی آواز پر ’’لبیک‘‘ تحریک انصاف کے ارکان نے 5 منٹ پہلے ہی روزہ کھول لیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پھرتیوں نے حاضرین کا پانچ منٹ پہلے ہی روزہ کھلوا دیا۔ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈروں کے اجلاس سے اپنے خطاب کے اختتام پر عمران خان نے کہا کہ ’’روزہ کھل گیا ہے، روزہ کھول لیجئے‘‘۔ افطاری میں ابھی پانچ منٹ باقی تھے لیکن حاضرین نے عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پانچ منٹ پہلے ہی روزہ کھول لیا۔