سینئر سول ججوں کو دیوالیہ ایکٹ 1920ء کی دفعہ 3 کے اختیارات سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے 33 اضلاع کے سینئر سول ججوں کو دیوالیہ ایکٹ 1920ء کی دفعہ 3 کے اختیارات تفویض کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ فریقین مقدمہ کو دیوالیہ قرار دینے کے اختیارات جن سینئر سول ججز کو دیئے گئے ہیں ان میں محمد آصف رانا، محمود حیات، وسیم احمد، محمد ریاض، محمد یاسر عرفات، محمد طارق ایوب، خضر حیات، طارق محمود رانا، گل عباس، محمد عمر، محمد عامر منیر، محمد طارق، شہباز حسین، خلیل احمد خاں، محمد آصف، غلام شبیر حسین، طاہر عباس سپرا، محمد نعیم، محمد اشرف، امبرین قریشی، تجمل حسین، میاں جاوید اکرم بیٹو، محمد آصف، نوید اختر، سرور انور خاں، ساحر اسلام، شوکت جاوید خان، محمد عاصم، جمشید مبارک، حسن احمد، افتخار حسین، اکلیم رضا اور جہانگیر علی گوندل شامل ہیں۔