سیاست یا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان کو صرف حج کی دعوت دی: مولانا طارق جمیل

لاہور (خصوصی رپورٹر) مولانا طارق جمیل نے حافظ عمار یاسر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان تلخیاں ختم کرنے کیلئے بات کی ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرا سیاست یا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان سے ملاقات میں صرف ان کو حج کی دعوت دی تھی اس کے علاوہ سیاسی وملکی صورتحال پر کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا۔