دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: شجاع خانزادہ

لاہور (نامہ نگار) صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کر کے آنیوالے خاندانوں کو بروقت اور احسن طریقے سے امداد کی فراہمی ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم فوج کے شابہ بشانہ کھڑی ہے اور اسے پورے ملک کے امن پسند اور محب وطن عوام ی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔