حکومت کی سنجیدہ کوششوں سے ڈاکٹر عافیہ کو رہائی مل سکتی ہے: وسیم اختر

حکومت کی سنجیدہ کوششوں سے ڈاکٹر عافیہ کو رہائی مل سکتی ہے: وسیم اختر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کیپارلیمانی لیڈر و صوبائی امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکہ سے جلد رہائی کے لئے سنجیدہ عملی اقدامات کریں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکہ سے دوٹوک بات کی جائے۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ اپنے وعدوں کے برعکس حکومت پاکستان اس اہم قومی ایشوپر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ اب چونکہ امریکہ افغانستان سے ناکام ونامراد ہوکر رخصت ہورہاہے یہ ایک ایسافیصلہ کن موڑہے کہ حکومت پاکستان کی سنجیدہ سفارتی کوششوں سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی قید سے رہاہوسکتی ہیں۔