حملے کا خدشہ، سکیورٹی اداروں کا عمران خان کو نقل و حمل محدود رکھنے کا مشورہ

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سکیورٹی اداروں نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظراپنی نقل و حرکت محدود کرنے کا مشور ہ دیدیا جبکہ عمران خان کی سکیورٹی کو بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پر دہشت گرد حملے کا خطرہ موجود ہے۔ عمران خان جن تقریبات میں شریک ہوںگے وہاں پر ہال کے اندر موبائل جیمر ز سمیت دیگر سکیورٹی انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔