باب الاسلام، فتح مکہ اور یوم وصال ام المومنین حضرت خدیجہؓ منایا گیا

باب الاسلام، فتح مکہ اور یوم وصال ام المومنین حضرت خدیجہؓ منایا گیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں یومِ باب الاسلام، یومِ فتح مکّہ اور یومِ وصال اُمّ المؤمنین حضرت سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا منایا گیا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں باب الاسلام کانفرسوں کے علاوہ فتح مکّہ اور حضرت سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی یاد میں اجتماعات منعقد کیے گئے اور اُمّ المؤمنین سیّدہ طاہرہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محافل کا انعقاد بھی کیا گیا۔ سنی اتحاد کونسل لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے المرکزالاسلامی شادباغ لاہور میں باب الاسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ باب الاسلام محمد بن قاسم کے طفیل سندھ میں فروغِ اسلام کا سبب بنا۔ سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام حضرت سیّدہ خدیجۃ الکبریٰؓ کی یاد میں جامعہ رضویہ میں اجتماع منعقد کیا گیا۔ مفتی محمد سعید رضوی نے کہا کہ حضرت سیّدہ خدیجۃ الکبریٰؓ کو حضور نبی کریمﷺ کی پہلی بیوی ہونے کے ساتھ ساتھ ایمان لانے والی پہلی انسان اور پہلی خاتون ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔