ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر کے اہم اور 54کلومیٹر طویل نالوں کے گرد 5 سو کوڑے دان لگانے کا آغاز کر دیا

لاہور (خبر نگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) نے شہر کی 6 اہم اور 54 کلو میٹر طویل مرکزی نالوں بشمول کینٹ ڈرین، شالیمار ڈرین، ستوکتلہ ڈرین، لوئر چھوٹا راوی ڈرین، اپر چھوٹا راوی ڈرین اور شاہدرہ ڈرین کے گرد 500 خصوصی کوڑے دا ن لگانے کا آغاز کر دیا۔ کوڑے دانوں کی تنصیب منیجر پلاننگ آصف اقبال کی نگرانی میں تشکیل دی گئی ٹیم کر رہی ہے۔ مون سون میں نالوں پر کوڑے دانوں کی تنصیب کا مقصد نالوں کے گردو پیش میں آباد مکینوں میں کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے کوڑے دان کے استعمال کو فروغ دینا اور انہیں کوڑاکرکٹ نالوں میں پھینکنے سے روکنا ہے۔