آئی ڈی پیز سے بدسلوکی کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے: پیر اعجاز ہاشمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی پشاور اور بنوں میں رجسٹریشن کے عمل میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ڈی پیز سے بدسلوکی کرنے والے سرکاری اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ جے یو پی صوبہ خیبر پی کے کے صدر صدر فیاض خان سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ آئی ڈی پیز ہمارے محسن ہیں۔ سخت گرمی میں طویل سفر طے کرکے محفوظ علاقوں میں پہنچنے والے حکومت اور عوام کی خصوصی توجہ کے طلبگار ہیں ان سے پیار اور محبت سے پیش آنا چاہیے۔