آبادی کا عالمی دن کل منایا جائیگا

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کاعالمی دن کل 11جولائی کومنایاجائے گا۔ اس دن کو منانے کامقصد عوام الناس میںبڑھتی ہوئی آبادی سے پیداہونے والے مسائل کے حوالے سے شعور بیدارکرناہے۔اس حوالے سے محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیر اہتمام تمام اضلاع میں مختلف مقابلے منعقد کئے جائیں گے ۔