صحافی کالونی لاہورمیں ڈھائی سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

لاہور (سٹاف رپورٹر) ہربنس پورہ کے علاقہ صحافی کالونی میں کھلے مین ہول میں گر کر ڈھائی سالہ بچہ جاںبحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ صحافی کالونی کے رہائشی محنت کش عبدالستار کا ڈھائی سالہ بیٹا فیضان گھر کے باہرکھیل رہا تھا کہ اسی دوران کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گیا جس پر والدین نے بچے کی تلاش شروع کر دی۔ والدین نے دیکھا تو ننھا فیضان کھلے مین ہول میں گر کر ہلاک ہو چکا تھا۔ واقعہ کے خلامف ورثا نے احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق ننھے فیضان کی موت حادثہ سے ہوئی ہے۔