یو ٹرن کی سیاست عمران کی شناخت بن چکی ہے: عمران نذیر

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہورکے جنرل سیکرٹری وپارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ یو ٹرن کی سیاست عمران خان کی شناخت بن چکی ہے۔ عمران خان نے دھرنے میں جو بویا وہ انہیں ہر صورت کاٹنا ہو گا۔ عمران خان دھرنے کے دوران کنٹینر کی چھت پر کھڑے ہو کر انتہا سے زیادہ بازاری زبان استعمال کرتے رہے مگر ہم اور ہماری قیادت نے صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور آئندہ بھی نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔