ڈینگی سٹاف کی بھرتی جلد مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور (نیوز رپورٹر) کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال خصوصا زیادہ حساس اضلاع لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی اور ملتان میں ڈینگی کی روک تھام کے سلسلہ میں متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور، ڈی سی او لاہور بھی موجود تھے جبکہ کمشنر گوجرانوالہ ، ملتان اور رالپنڈی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے لاہور، شیخوپورہ اور راولپنڈی کے لئے ڈینگی سٹاف کی 4 ہزار سے زائد جن آسامیوں کی منطوری دی ہے اس پر ریکروٹمنٹ جلد مکمل کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ راولپنڈی اس سال بھی حساس شہر ہے۔