مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی: الیاس خان

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق معاون خصوصی محمد الیاس خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ہر طرح کا ریلیف فراہم کرنے کیلئے مصروف ہے۔