مجلس وحدت مسلمین کا اجلاس حیدر علی مرزا کو خراج عقیدت

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی عزاداری کونسل کا اجلاس سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سابق چیئرمین عزاداری کونسل مجلس وحدت مسلمین پنجاب الحاج حیدر علی مرزا مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور اُن کی بے لوث خدمات پر خراج عقیدت پیش کیاگیا اور متفقہ طور پر ان کے فرزند حاجی امیر عباس مرزا کو چئیرمین عزاداری کونسل منتخب کر لیا گیا۔