متحدہ کی بدمعاشی نے سیاست میں تشدد کو فروغ دیا: پیر اعجاز ہاشمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے کراچی میں تحریک انصاف کی ریلی پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی بدمعاشی نے سیاست میں تشدد کو فروغ دیا ۔ ایم کیو ایم کو تخت کراچی ہاتھوںسے نکلتا نظر آرہا ہے۔ جس پر ان کی پریشانی کو سمجھنا مشکل نہیں ہے۔ جے یو پی اورسیزکے صدر اور ورلڈ اسلامک مشن کے نائب صدرغلام سیدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی منافقت قوم سے ڈھکی چھپی نہیں۔