لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے پر مقدمہ درج

لاہور (نامہ نگار) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے پر تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ نمبر 254/15 وائس چانسلر صبیحہ منصور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا ہے اس کو ایک ای میل موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے سپورٹس فیسٹیول کے دوران اس پر حملہ کیا جائے گا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔