حکمران یمن کی بجائے وطن کی فکر کریں: حامد رضا

 حکمران یمن کی بجائے وطن کی فکر کریں: حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا کہ پاکستانی حکمران یمن کے بجائے وطن کی فکر کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی شاد باغ لاہور میں سنی اتحاد کونسل لاہور کے عہدیداران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی جنگ غیروں کی سازش ہے۔امت مسلمہ اختلافات ختم کرکے متحد ہو جائے۔