ق لیگ لیبر سمیت ہر طبقے کے ملازمین کو حقوق دلائے گی، چودھری ظہیرالدین

لاہور(خصوصی رپورٹر) ق لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خان، سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ لیبر سمیت ہر طبقے کے ملازمین کو ان کے حوق دلائے گی، پنجاب حکومت کی جانب سے مزدور کی کم ازکم تنخواہ 12ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پنجاب بھر میں سرکاری وغیرسرکاری مزدوروں کو اس کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونا مزدوروں کا استحصال اور بیڈگورننس ہے۔