رابطہ مہم جاری ہے‘ اقلیتوں کو بھی ووٹر بنائیں گے: جماعت اسلامی

 رابطہ مہم جاری ہے‘ اقلیتوں کو بھی ووٹر بنائیں گے: جماعت اسلامی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراورسیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم زور وشور سے جاری ہے۔ اقلیتوں کوبھی جماعت اسلامی کاووٹر بنانے کے لئے وفود ملاقاتیںکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان عاقبت نااندیش فیصلوں،حکمرانوں اور بیوروکریسی کی بے حسی کی وجہ سے مسائلستان بن چکا ہے۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے اسلامک لائر فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاح کی امیدیں ختم ہو چکی ہیں، عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ اجلاس میں جماعت اسلامی لاہور کے رہنمائوں ذکر اللہ مجاہد ، خلیق احمد بٹ ، محمد عمیر خان ، چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ ، اللہ بخش لغاری ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا ء نے شرکت کی ۔