دنیا کی کوئی پارلیمنٹ حرمین شریفین سے زیادہ مقدس نہیں: ساجد میر

دنیا کی کوئی پارلیمنٹ حرمین شریفین  سے زیادہ مقدس نہیں: ساجد میر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ دنیا کی کوئی پارلیمنٹ حرمین شریفین سے زیادہ مقدس نہیں ہو سکتی، سعودی عرب کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے، حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے کسی پارلیمنٹ کی اجازت کی ضرورت نہیں، سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر مرکزی دفتر میں میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ فتنے کوہوا دینا چاہتے ہیں، اس سے پہلے کہ آگ پھیلے پاکستان فوری طور پر سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت کااعلان بھی کرے اور فوج بھی روانہ کرے۔