دال چنا، کالے 4 سفید چنے 5 روپے کلو مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) مقامی تھوک مارکیٹ میں گذشتہ روز ایک کلو دال چنا درجہ اوّل کی قیمت میں 4 روپے، ایک کلو سفید چنا کی قیمت میں 5 روپے اور ایک کلو کالے چنے کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے ایک کلو دال چنا درجہ اوّل کی قیمت 64 روپے سے بڑھ کر 68 روپے، ایک کلو دال چنا درجہ دوم کی قیمت 60 روپے سے بڑھ کر 64 روپے، ایک کلو سفید چنے کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 60 روپے اور ایک کلو کالے چنے کی قیمت 60 روپے سے بڑھ کر 64 روپے ہو گئی ہے۔