حکومت توانائی بحران حل کرنے کے لئے پرعزم ہے:رانا مشہود

حکومت توانائی بحران حل کرنے  کے لئے پرعزم ہے:رانا مشہود

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران کو جلد سے جلد حل کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے روایتی اور متبادل تمام ذرائع استعمال کر رہے ہیں ۔ اگلے سال چار ہزار سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کر دیں گے 2017 ء تک لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کر لیں گے جس سے صنعت کا پہیہ رواں دواں اور بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ ہو گا - ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور لیڈز یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’پاکستان میں توانائی بحران ، بین الاقوامی تناظر اور ممکنہ حل ‘‘ کے عنوان کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا- اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منور سلطانہ ، انرجی سیکٹر کے ماہرین ، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔