جوڈیشل کمیشن کے قیام سے عمران خان کا موقف درست ثابت ہو گیا: عبدالعلیم خان

جوڈیشل کمیشن کے قیام سے عمران خان کا موقف درست ثابت ہو گیا: عبدالعلیم خان

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے ایک مرتبہ پھر عمران خان قوم کے سامنے سرخرو ہوئے ،ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کا موقف درست تھا 126روزہ دھرنے اور احتجاج نے پاکستانی عوام کو نہ صرف سیاسی شعور دیا بلکہ حکومت کو انتخابی دھاندلی کی غیرجانب دارانہ تحقیقا ت پر بھی مجبور کیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی طرف سے 45دنوں میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات سے دراصل حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔