ایوان کارکنان میں طلبہ وطالبات کے درمیان کلام اقبال ترنم سے پڑھنے کے مقابلے

لاہور(خصوصی رپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان میں حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی 77 ویں برسی کے موقع پر تقریبا تِ کے دوران کالجوں کے طلبہ و طالبات کے مابین کلامِ اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کے انعامی مقابلے ہوئے جس میں طلبہ وطالبات کی کثیر تعدادنے حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید‘ نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے ہوا۔ مہمان خاص الحاج حافظ مرغوب احمد ہمدانی تھے جبکہ اس موقع پر انجینئر محمد طفیل ملک اور سیکرٹری نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید بھی موجود تھے۔طفیل ملک نے کہا کہ نئی نسل کلام اقبالؒ کا ضرور مطالعہ کرے۔ نتائج کے مطابق تطہیر فاطمہ اور حسیب الحسن نے مشترکہ طور پر اول، تعظیم فاطمہ نے دوم اور وردہ افتخار نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ حمیرا حیات اور پاکیزہ سنبل کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔مقابلے کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔