انتخابی دھاندلی پر جوڈیشل کمشن آئین کی خلاف ورزی ہے:پاکستان بار کونسل

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین محمد احسن بھون نے انتخابی دھاندلی سے متعلق کمشن پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا جوڈیشل کمشن آئین کی خلاف ورزی ہے۔ چیف جسٹس اور دیگر ججز کو کمشن کا حصہ نہیں بننا چاہئے تھا۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمشن کی تشکیل سے آئین کے آرٹیکل 225 کی خلاف ورزی ہوئی۔ آئین میں انتخابی دھاندلیوں سے متعلق فورم موجود ہے، الیکشن ٹربیونل اور الیکشن کمشن ہی مناسب فورم ہیں۔ عدلیہ کو سیاسی معاملات میں نہیں گھسیٹنا چاہئے۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے کمشن میں پیش ہونے کے بیان سے خدشہ ظاہر ہوتا ہے کہ دھاندلی میں انکا کردار ہے، افتخار چوہدری کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔
پاکستان بار کونسل