انتخابات شفاف نہ ہونے تک جمہوریت کو خطرہ ہی رہے گا: چودھری سرور

 انتخابات شفاف نہ ہونے تک جمہوریت کو خطرہ ہی رہے گا: چودھری سرور

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر تحریک انصاف اپنا کردار ادا کر یگی کیونکہ جب تک پاکستان میں شفاف انتخابات نہیں ہونگے ملک میں جمہوریت خطرات سے دوچار رہیگی‘ لاہور سمیت پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام کو روزانہ کروڑوں کا ’’ٹیکہ‘‘ لگ رہا ہے جبکہ حکمران گورننس کے جھوٹے دعوے کرنے میں مصروف ہیں۔ کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دنیا کی تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی اور اب جوڈیشل کمیشن کے قیام سے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے تمام کرداربے نقاب ہونگے اور انکے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کسی کو عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مارنے کی جرات نہ ہو۔