امریکہ مشرق وسطی کو ایران کے ذریعے کنٹرول کرنا چاہتا ہے: مذاکرہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے صلیبی ذہن کارفرما ہے، مغرب کی اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان میں تخریب کاری کے ذریعے انارکی پھیلانے کی کوششیں جاری ہیں۔ چیئرمین ’’اظہار فورم‘‘ ایوب صابر اظہار کی زیر صدارت مذاکرے بعنوان ’’معاشرے سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے‘‘ پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ شفیق الرحمن، مرزاایوب بیگ، جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، انیس الرحمان اور خالد نجیب خان نے کہا کہ مڈل ایسٹ کو امریکہ ایران کے ذریعے کنٹرول کرنا چاہتا ہے اور مشرقی وسطیٰ میں بہت بڑے معرکے کی تیاری جاری ہے۔ دنیا بھر میں شیعہ سنی تصادم نہ ہونے کے برابر ہے ۔