اساتذہ کے وفد کی قائم مقام گورنر پنجاب سے ملاقات

اساتذہ کے وفد کی قائم مقام  گورنر پنجاب سے ملاقات

لاہور(خصوصی رپورٹر) سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے 41 رکنی وفد نے قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال سے ملاقات کی ۔اس موقع پر رانا اقبال نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی اور علمی وجاہت وہاں کے اساتذہ کی مرہون منت ہوتی ہے ‘اساتذہ کرام تعلیمی میدان میں طالب علموںکے سپہ سالار ہوتے ہیں اور انہیں ان کا جائز مقام دیے بغیر جہالت کے اندھیروں کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا- انہو ںنے کہا کہ حکومت اساتذہ کے مسائل کے حل اور ان کی معاشی حالت کو بہتر کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ طلباء و طالبات کی ذہنی آبیاری کا فریضہ خوش اسلوبی اور تندہی سے ادا کر سکیں-قائمقام گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کا مستقبل اس صورت میں تابناک ہو سکتا ہے ۔