گنگا رام ہسپتال میں انفلوئنزہ سے متاثرہ مریضوں کے لئے الگ وارڈ مختص

لاہور(نیوزرپورٹر)سر گنگا رام ہسپتال انفلوئنزہ (فلو) سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے وارڈ الگ وارڈ مخصوص کر دیا گیا ہے جہاں پر فلو سے متاثرہ مریضوں کی تشخیص اور علاج معالجہ کے تمام انتظامات کر دئیے گئے ہیں۔یہ بات ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے بتائی۔