پنجاب میں محکمہ صحت فنڈ نہ ہونے سے زبوں حالی کا شکا ر ہے: عمر حیات

لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی انسانی حقو ق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، عمر حیات تبسم ، توقیر اکرم، استاد عبدالکریم میو نے پنجاب میں اسوقت صحت کا محکمہ فنڈ نہ ہونے سے زبوں حالی کا شکا ر ہے۔ میوہسپتال کا سرجیکل ٹاور ، سروسز ہسپتال کا گائنی سیکشن ، وزیر آباد کا کارڈیالوجی ہسپتال اور جنوبی پنجاب میں متعدد عوامی صحت کے منصوبے فنڈ نہ ہونے سے التواء کا شکا ر ہیں ۔