پاکستان آگہی پروگرام: مقامی سکول کے طلباء اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروںمیں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر)سٹی ڈسٹرک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیر شاہ کالونی کے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز سلامت پورہ جامع نور مصطفی سعید بلاک کینال بینک گورنمنٹ عارف ہائیر سیکنڈری سکول مصطفی آبادگورنمنٹ بوائز مڈل سکول جعفریہ کالونی ملتان روڈ‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جعفریہ کالونی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول  مصطفی آباداور گورنمنٹ اصلاحی ماڈل مڈل سکول یوسف پارک شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ اکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 795 تھی  ۔