ٹائون شپ: میٹرک کا پرچہ دینے جانیوالا نوجوان ڈور پھرنے سے زخمی وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

لاہور (آئی این پی) لاہور کے علاقہ ٹائون شپ میں میٹرک کا پرچہ دینے کیلئے جانیوالا 15 سالہ طالب علم گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی۔ بتایا گیا ہے 15 سالہ وقار موٹر سائیکل پر میٹرک کا پرچہ دینے کیلئے جا رہا تھا، اسی دوران وہ گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد اس کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ٹاؤن شپ میں میٹرک کے طالب علم کے گلے پر ڈور پھرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا‘ زخمی طالب علم کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام اور انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے اور  زخمی طالب علم کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور ہدایت کی، پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے‘پتنگ بازی کا کوئی بھی واقعہ قابل برداشت نہیں۔