وزیراعظم کی کشمیری طلبہ کو پاکستان میں تعلیم کی پیشکش قابل تعریف ہے: غلام عباس میر

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی رہنما و نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ  ایل اے 37 ویلی ٹو لاہور غلام عباس میر نے پاکستان اور بھارتی کرکٹ  ٹیم کے درمیان ایشیاء کپ کے میچ میں پاکستان کی کامیابی کی خوشی منانے والے کشمیری طالب علموں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پر بھارتی اقدام پر انتہائی افسوس کا اظہار  کیا ہے اور 67 کشمیری طلباء پر بغاوت کا مقدمہ کرنے کے بھارتی فیصلے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بڑی ریاست لیکن اس کا د بہت تنگ ہے جو دشمنی کے جنون میں جکڑے کشمیریوں کو بدترین  تعصب کا نشانہ  بنا رہا ہے۔ اور کشمیری طلبہ کو پاکستان جانے کے لئے پاسپورٹ  دینے کو بھی تیار نہیں‘ انہوں نے وزیراعظم  پاکستان میاں نوازشریف اور حکومت  کی طرف سے   کشمیری طالب علموں کو پاکستانی یونیورسٹی  میں داخلے کی پیشکش   پر  زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔