ملت پارک، آگ لگنے سے دو بچوں کی ماں جھلس گئی، حالت نازک

لاہور (سٹاف رپورٹر) ملت پارک کے علاقہ میں آگ سے 2 بچوں کی ماں جھلس گئی، حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے واقعہ کو حادثہ قرار دیا ہے جس کی وجہ یس مقدمہ درج نہیں کرسکتے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملت پارک کے علاقہ اسلام آباد کی رہائشی ثمینہ گھر میں کھانا پکانے کے دوران جھلس گئی جسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسے سسرال والوں نے آگ نہیں لگائی، وہ کھانا پکا رہی تھی کہ کپڑوں کو آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی رپورٹ درج کی گئی خاتون کے بیان کے بعد واقعہ حادثہ ہے اور کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔