معیشت کی مضبوطی کیلئے ٹھوس فیصلوں کی ضرورت ہے: سجاد حسین چھینہ

لاہور(خبرنگار) مسلم لیگ (ن )پنجاب کے رہنما سجاد حسین چھینہ نے کہا ہے کہ قومی معیشت کی مضبوطی کیلئے حقیقت پسندانہ اوردوررس فیصلوں جبکہ عوام کوقوت برداشت کامظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کودرپیش مختلف چیلنجز جوش نہیں ہوش کے متقاضی ہیں،ملک کی تعمیروترقی کیلئے اپوزیشن قیادت بھی مخلص اورسنجیدہ ہوجائے۔ عوام کی حمایت اورجمہوریت کی طاقت سے حکومت بدامنی سمیت قومی بحرانوں پرقابوپالے گی۔