مسلم لیگ (ن) عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے: حاجی شفیق گجر

 لاہور  ( پ ر ) مسلم لیگ (ن) کے سیاسی و سماجی رہنما انجمن دکاندارن یو سی 90 کے صدر حاجی شفیق گجر  نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جس کے نتیجہ میں لاکھوں غریب خاندان مستفید ہو رہے ہیں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔