قرآن و حدیث سے دوری کے باعث امت مسائل کا شکار ہے: میاں جمیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قصور میں آج کا جلسہ عقائد کی اصلاح میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات  کا اظہار تحریک دعوت توحید کے قائد میاں محمد جمیل نے گزشتہ رات جلسہ  اور ریلی کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن حدیث سے دوری کے باعث امت مسلمہ رسوا ہو رہی ہے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ علماء کرام عوام کے عقائد کی اصلاح کیلئے کام کریں انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے امت مسلمہ کو قرآن و سنت پر جمع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دین سے دوری  نے مسائل پیدا کر دیئے۔