قائداعظمؒ کی بصیرت کی روشنی میں خواتین کے مساوی حقوق کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں قرارداد کا متن

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں خواتین کے بارے میں جو متفقہ قرارداد منظور کی گئی اس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بصیرت کی روشنی میں پاکستان کی خواتین کو معاشی، سماجی اور سیاسی شعبوں میں پاکستان کے مساوی شہری کے طور پر قومی دھارے میں لانے کیلئے اپنی بھرپور وابستگی اور حمایت کا اظہار کرتا ہے۔ ایوان اس ضمن میں حکومت پنجاب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئینی کے تحت خواتین کے حقوق اور ترقی کیلئے صوبہ میں پنجاب خواتین پارلیمانی گروپ قائم کیا جائے۔