فوج کو وہ کام نہیں کہنا چاہئے جو ان کی ذمہ داری نہیں: قمر زمان کائرہ

     فوج کو وہ کام نہیں کہنا چاہئے جو ان کی ذمہ داری نہیں: قمر زمان کائرہ

لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمیں فوج کو وہ کام نہیں کہنا چاہئے جو ان کی ذمہ داری نہیں‘ فوج کو براہ راست مذاکرات میں بٹھانے سے کچھ خرابیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے‘ موجودہ حکومت کی سمت درست نہیں ان کی پالیسی اب تک واضح نہیں، حکومت کو ابہام کا شکار نہیں ہونا چاہئے‘ موجودہ حکومت کی قومی سلامتی پالیسی سے زیادہ بہتر رحمٰن ملک کی پالیسی رہی۔ اپنے ایک انٹرویو میں قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں فوج کو وہ کام نہیں کہنا چاہئے جو ان کی ذمہ داری نہیں‘ فوج کو براہ راست مذاکرات میں بٹھانے سے کچھ خرابیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے، حکومت کو ایسا پیغام نہیں دینا چاہئے جس سے لگے کہ فوج ان کے ساتھ ایک پیج پر نہیں فوج سے تجاویز اور انٹیلی جنس معلومات لینی چاہئیں تاہم براہ راست مذاکرات میں نہیں بٹھانا چاہئے۔
قمر زمان کائرہ