سندھ حکومت عیاشیوں میں مصروف، عوام موت کی آغوش میں جارہے ہیں: ابوالخیر زبیر

لاہور (سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے تھر میں 122 سے زائد معصوم بچوں کی اموات کا ذمہ دار حکومت سندھ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمران ٹولہ عیاشیوں میں مصروف ہے اور سندھ کے قریب عوام بھوک، افلاس اور قحط سالی کی وجہ سے ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر موت کی آغوش میں جارہے ہیں۔