سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس آج مرکز ختم نبوت چونگی امرسدھو میں ہوگی

لاہور (پ ر) سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس آج 10 بجے صبح نئے مرکز تحفظ ختم نبوت جامع مسجد ختم نبوت چندرائے روڈ چونگی امرسدھو میں مولانا محمد یوسف احرار کی صدارت میں ہوگی جس سے مولانا عبدالکریم ندیم، ڈاکٹر احمد علی سراج، مفتی محمد حسن، مولانا عبدالرشید ارشد، پیر سیف اللہ خالد، مولانا عبدالخبیر آزاد، ڈاکٹر سرفراز اعوان، مولانا محمد امجد خان، علامہ محمد ممتاز اعوان، عبداللطیف خالد چیمہ، قاری علیم الدین شاکر، وحید عالم خان ایم این اے محمد رمضان صدیق ایم پی اے و دیگر مقررین خطاب کریں گے۔