خواتین کو مساوی اجرت دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں: خورشید احمد

خواتین کو مساوی اجرت دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں: خورشید احمد

لاہور (پ ر) خواتین کو بامقصد مفت تعلیم و تربیت اور سماج میں باوقار روزگار اور آئی ایل او کنونشن کے مطابق مساوی کام پر مساوی اجرت کی ادائیگی کی فراہمی اور سماج اور ڈیوٹی کی انجام دہی میں امتیازی سلوک کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، حکومت معاشرہ میں جہیز، شادی بیاہ، امراء کی دولت کی نمود و نمائش اور شاہانہ اخراجات کی فرسودہ رسومات پر پابندی عائد کرے۔ ان خیالات کا اظہار ’’عالم یوم خواتین‘‘ کی تقریب زیر اہتمام پاکستان ورکرز کنفیڈریشن میں زیرصدارت عامرہ سیکرٹری شعبہ خواتین فیڈریشن مقررین نے اظہار خیال میں کیا۔ بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد، نائلہ، زاہدہ اختر، لبنیٰ یاسین، سلمیٰ یاسین، ناجیہ اسد ہاشمی و دیگر نمائندگان خواتین نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے ملک میں ضروریات زندگی کی اشیاء میں کمرتوڑ مہنگائی اور عام بے روزگاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ روزمرہ ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں کو منجمد کرائے۔