حکومت نے پاکستان کاوقاراوراعتماد بحال کردیا: سردار محسن عباسی، اقبال سندھو

لاہور(خبرنگار) ورلڈمسلم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل سردارمحسن عباسی اورسیکرٹری اطلاعات اقبال سندھونے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی حکومت نے پاکستان کے وقارسمیت مقامی وبیرونی ورسرمایہ کاروں کااعتماد بحال کردیا۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی دوررس اصلاحات کے نتیجہ میںبدعنوانی کاگراف نیچے آنے سے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے راہیں ہموارہوں گی ۔ مختلف عالمی اداروں کی طرف سے پاکستان میں کرپشن میں کمی کااعتراف منتخب قیادت کیلئے حوصلہ افزاء ہے ۔