حکومت نے لوڈ شیڈنگ، مہنگائی بیروزگاری میں کمی کی: محمد الیاس خان

لاہور( پ ر) وزیراعلی پنجاب کے سابق معاون  خصوصی محمد الیاس خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے اپنے موجودہ دور اقتدار میں عوام کو مکمل ریلیف فراہم کیا ہے جس کی مثال بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی بے روز گاری میں نمایاں کمی ہے اور ہر طرح خوشحالی نظر آرہی ہیں۔